ضمانت نامہ جمع کرانے والے کیخلاف مقدمہ درج

ضمانت نامہ جمع کرانے والے  کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عدالت کو مبینہ طور پر دھوکہ دے کر فروخت شدہ جائیداد کی کی دستاویز پر ضمانت نامہ جمع کرانے کے الزام میں تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

سول جج سرگودھا کے ریڈر یوسف نے تھانہ کینٹ پولیس کو استغاثہ میں بتایاکہ مقدمے میں حسین آزاد نے بطور ضامن عدالت میں جس اراضی کا فرد ضمانت کے طور پر جمع کرایا، وہ زمین اس سے قبل وہ 14 جون 2022 کو گلشن حسن کے ہاتھ فروخت کر چکا تھا۔ ملزم نے دوسرے مقدمے میں بھی اس فروخت کا اعتراف کر رکھا ہے ،اسکے باوجود ملزم نے جان بوجھ کر عدالت کو دھوکہ دیتے ہوئے فروخت شدہ جائیداد کی بنیاد پر ضمانت نامہ جمع کرایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...