اے ڈی سی کا سرگودھا جمخانہ کلب میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

اے ڈی سی کا سرگودھا جمخانہ کلب میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ممبران کیلئے گوار ماحول، بہترین انتظامات اورصفائی برقرار رکھنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و صدر سرگودھا جمخانہ کلب کی ہدایات پر سرگودھا جمخانہ کلب میں جاری تزئین و آرائش، مرمت اور بحالی (Renovation & M&R) کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و سیکرٹری فنانس سرگودھا جمخانہ کلب ہارون احمد نے سیکرٹری سرگودھا جمخانہ کلب سہیل پرویز الپا کے ہمراہ کلب کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران فائن ڈائن ہال میں مکمل ہونے والے کام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ آنے والے ممبران کے لیے خوشگوار ماحول، بہترین انتظامات اور صفائی کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ، جبکہ لیڈیز کامن روم میں معمولی بہتری اور ضروری اپ ڈیٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...