ڈپٹی کمشنر کا شہرمیں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کی رفتارکاجائزہ
تعمیراتی کا موں کی رفتار کو تیز اور معیاری میٹریل استعمال کیاجا ئے :شاہد عبا س
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا شہر میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اوراربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کے تحتجاری مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج کی تنصیب اور آر سی سی پائپ فیکٹری کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائر یکٹر اور دیگر متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ منصوبہ پرکا م کی رفتار کو تیز کیا جا ئے اور سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کو سو فیصد مکمل کیا جا ئے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس نے سول لائنز ایریا میں زیر تکمیل اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ کا دورہ کیا اور فوڈ سٹریٹ، پارکنگ ایریا، ٹف ٹائل کی تنصیب و دیگر ترقیاتی کا موں کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کا موں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنا یا جا ئے ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر سجاول شاہ اور سی او میو نسپل کمیٹی مبشر کلیم گل بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیاکی زیر صدارت اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر کا م کی رفتار کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں ڈی ڈی ڈیلپمنٹ نے اربن بیو ٹیفکیشن پروجیکٹ پربریفنگ دیتے بتا یا کہ سول لائنز ایریا میں 1300فٹ محیط ایریا پر اربن کوریڈور کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ فوڈ سٹریٹ، پارکنگ ایریا، ٹف ٹائل کی تنصیب کا کا م مکمل ہو چکا ہے جبکہ سٹریٹ لائٹس کیلئے بجلی کے پو لوں کی تنصیب عمل جار ی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کا موں پر کا م کی رفتار کو تیزکیا جا ئے اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جا ئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments