دوسری شادی کے چکر میں پہلی بیوی پر تشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ جھال چکیاں کے علاقے فاطمہ جناح کالونی میں شوہر نے دوسری شادی کے چکر میں بیٹے کے ہمراہ اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جو کہ خوفزدہ ہو کر انصاف اور تحفظ کے لئے تھانے پہنچ گئی۔
متاثرہ خاتون کرن بی بی نے پولیس کو بتایاکہ اس کے شوہر محمد اختر نے مبینہ طور پر گالی گلوچ کرتے ہوئے اسے تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ملزم مبینہ طور پر پستول لے آیا اور اپنے بیٹے شعیب اختر کو اسلحہ دے کر خاتون کو قتل کرنے کے لیے اکسایا،جس پروہ جان بچا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments