ڈاکوؤں نے محکمہ صحت کے اہلکار کو لوٹ لیا
دوکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے اووزار اور مشینری چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹرFLX0327)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 19جنوبی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے محکمہ صحت کے اہلکار محمد عرفان جو کہ ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کو روک کر نقدی و موبائل چھین لیا،114شمالی کے قریب تین نامعلوم ڈاکو محمد وارث اور ضیافت علی سے بھی نقدی و موبائلز چھین کر لے گئے جبکہ شاہ پور کے محمد ارشاد کی سویٹ شاپ سے نامعلوم چور 95ہزار روپے کی مٹھائی لے اڑے ،اسی طرح پرانا بھلوال کے رہائشی محمد ذیشان کی چکی سے نامعلوم افراد 10من آٹا چوری کر کے لے گئے ،خان محمد والا کے فیصل شہزاد،موضع جیسک کے ظفر اقبال کے گھروں سے لاکھوں کا مال و زر،مٹیلہ کے محمد انصر کی ٹیلر شاپ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے ان سلے سوٹ ،نقدی و دیگر اشیاء،بلاک نمبر18کے محمد احمد کی دوکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان،پنڈی والا کے عدیل احمد کی دوکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے اووزار اور مشینری،50 شمالی سے عبدالواحد،35شمالی سے محمد ارشد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments