پنجاب کونسل آف دی آرٹس میں خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز

پنجاب کونسل آف دی آرٹس میں خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز

افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزآفس سرگودھا علی یامین نے پودا لگا کر کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس، سرگودھا میں ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے اور شجرکاری کے فروغ کے لیے خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مہم کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، ڈویژنل انفارمیشن آفس سرگودھا، علی یامین نے پودا لگا کر کیا۔اس موقع پر علی یامین نے کہا کہ درخت قدرت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری صرف سرکاری مہم نہیں بلکہ ہر شہری کی قومی و سماجی ذمہ داری ہے ، جس کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔انہوں نے شہریوں، خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو سرسبز اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد خان ھرگن اور اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر فرحان ظفر بھی موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مختلف اقسام کے پودے بھی لگائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...