جعلی شناختی کارڈز جاری کرنے والے تین ملزمان گرفتار

  جعلی شناختی کارڈز جاری کرنے والے تین ملزمان گرفتار

جعلی شناختی کارڈز جاری کرنے والے تین ملزمان گرفتار سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سابق ڈی ای او اور سابق اہلکار مقدمے میں نامزد

بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال نادرا آفس میں جعلی شناختی کارڈ بنانے کا بڑا اسکینڈل، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت تین اہلکار گرفتارایف آئی اے سرگودھا نے بھلوال نادرا آفس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈز جاری کرنے والے نیٹ ورک کے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا تین ملزمان سمیت 9افراد کے خلاف مقدمہ درج مرکزی ملزمان سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوال اکرم سابق ڈی ای او محمد حسنات احمد اور سابق اہلکار رانا صہیب کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ۔ جرم کی نوعیت ملزمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 3 افغان شہریوں محمد خان۔ انعام اﷲ اور اقرار احمد کو جعلی کوائف کی بنیاد پر پاکستانی خاندانوں کے فیملی ٹری\' میں شامل کیا۔سابقہ کارروائی ملوث نادرا اہلکاروں کو بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بعد پہلے ہی ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے ۔ آج تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاذرایع کے مطابق مزید افراد کے گرد گھیرہ تنگ کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...