سابق شوہر پر فائرنگ کا الزام، خاتون اور بھائی محفوظ
سابق شوہر پر فائرنگ کا الزام، خاتون اور بھائی محفوظرابعہ نے گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر محمد عثمان سے خلع حاصل کی تھی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کارپوریشن ٹاؤن میں خلع لینے والی خاتون اور اس کے بھائی پر مبینہ طور پر قتل کی نیت سے فائرنگ کی گئی، تاہم دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق رابعہ بی بی نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنے سابق شوہر محمد عثمان سے خلع حاصل کی تھی۔ درخواست کے مطابق محمد عثمان اور اس کے بھائی محمد وسیم نے مبینہ طور پر رابعہ بی بی اور ان کے بھائی کو گھر سے باہر جاتے ہوئے روک لیا اور ان پر سیدھے دو فائر کیے ۔فائر نشانے پر نہ لگنے کے باعث گولیاں گھر کے مرکزی دروازے کو چیرتی ہوئی گزر گئیں، جس سے دونوں بہن بھائی محفوظ رہے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments