گھرمیں زبردستی داخل ہو کر تشددکا نشانہ بنایا ڈالا

 گھرمیں زبردستی داخل ہو کر تشددکا نشانہ بنایا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی نور حیات کالونی میں خاتون آسیہ بتول کے گھر میں مبینہ زبردستی داخل ہو کر تشدد، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور خاتون کو نیم برہنہ کر کے گلی میں گھسیٹنے کے الزام میں میثم، عون محمد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود خاتون، اس کی بیٹیوں اور ساس سے ہاتھا پائی کی، جبکہ میثم پر خاتون کے کپڑے پھاڑنے اور بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹنے کا الزام ہے ۔ درخواست کے مطابق ملزمان نے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...