پنجاب کو ستھرا کرنے کی بجائے گندگی کے ڈھیر عوام کا مقدر بن گئے

پنجاب کو ستھرا کرنے کی بجائے گندگی  کے ڈھیر عوام کا مقدر بن گئے

داؤدخیل(نماندہ دنیا)داودخیل گندگی کے ڈھیر گرلز ڈگری کالج کے ساتھ سی پیک انڈر پاس کے پاس عوام کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں روڈ سے گزرنے والوں کا بدبو سے برا حال ہے۔

گزرنا مشکل ہے لیکن ستھرا پنجاب کے اعلی افسران ستو پی کر سو رہے ہیں ستھرا پنجاب بھی حکومت سے مال کماو پروگرام پر گامزن ستھرا پنجاب کی جانب سے پنجاب کو ستھرا کرنے کی بجائے گندگی کے ڈھیر عوام کا مقدر بن گئے سی پیک انڈر پاس نزد گرلز ڈگری کالج کینال کالونی روڈ پر سی پیک کے ساتھ گندگی کے ڈھیروں نے زندگی اجیرن کر دی ہے سی پیک سے گزرنے والے ہوں  یا کینال کالونی روڈ سے بدبو سے برا حال ہوتا ہے روڈ کے ساتھ بڑے بڑے گندی کے ڈھیر پڑے ہیں گرلز کالج آنے والی طالبات کو بھی شدید مشکلات سے گزر کر کالج آنا پڑتا ہے جبکہ ستھرا پنجاب کی مشینری نظر ہی نہیں آتی ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...