بغیر ڈرائیونگ لائسنس 10 ویلر ٹرک چلانے والا ڈرائیور گرفتار

 بغیر ڈرائیونگ لائسنس 10 ویلر  ٹرک چلانے والا ڈرائیور گرفتار

سلانوالی(نمائندہ دنیا )پنجاب ہائی وے پولیس کی کاروائی بغیر ڈرائیونگ لائسنس 10 ویلر ٹرک چلانے والا ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج ۔

پنجاب ہائی وے پولیس چوکی شاہین آباد فورس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ایک 10 ویلر ٹرک کو اوور سپیڈ پر روک کر لائسنس طلب کیا تو ٹرک ڈرائیور محمد عرفان ولد غلام عباس سکنہ نواں نور والا ضلع مظفر گڑھ ڈرائیونگ لائسنس نہ دکھا سکا جس پر ٹرک نمبری TKT 467 کو تھانہ سلانوالی میں بند کر کے ڈرائیور محمد عرفان کو بھی حوالہ پولیس کر دیا تھانہ سلانوالی پولیس نے پنجاب ہائی وے پولیس چوکی شاہین آباد کے اہلکار عمر فاروق کی مدعیت میں زیر دفعہ 279 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...