احاطہ کچہری کی مسجد کی توسیع و مرمت تنزین آرائش کا کام مکمل
شاہ پور (نمائندہ دنیا)وکلاء ، کلرکس بار اور سائلین کی سہولت کیلئے احاطہ کچہری کی مسجد کی توسیع و مرمت تنزین آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
جس میں مسجد میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ،سولر سسٹم کی تنصیب ، ائر کنڈشنر واش رومز کی تعمیر شامل ہے ، یہ بات صدر شاہ پور بار ملک سیف اللہ اعوان ، جنرل سیکرٹری رانا زاہد سرفراز نے کچہری میں جامع مسجد کے توسیعی کام مکمل ہونے کے بعد افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر سینئر قانون دان میاں عامر عطاء بھٹہ شیخ قمر الدین ، شیخ جواد قمر ، ملک اظہر اقبال اعوان ، ملک رمضان اعوان ملک بشیر اعوان ، شاہد شیرازی، اغا حسنین میکن ملک منصور ملک سیف الرحمن سید صداقت شیرازی مہر عقیل عباس بکھر میاں منیب حسن مظہر وینس چوہدری حمزہ جلال چدھڑ مہر کامران ملک اظہر حسن نصرحیات گوندل اور دیگر موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments