ٹرانزیشن کا عمل مقررہ ٹائم لائن کیمطابق بروقت مکمل کیا جائے ،کمشنر سرگودھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز جنرل (ADCGs) / منیجنگ ڈائریکٹرز سْتھرا پنجاب ایجنسیز نے شرکت کی۔اجلاس میں سْتھرا پنجاب پروگرام کے تحت ٹرانزیشن پلان، صفائی ستھرائی کی جاری سرگرمیوں، مشینری و افرادی قوت کی دستیابی، ویسٹ مینجمنٹ کے انتظامات اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ ٹرانزیشن کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر منعقد کیا جائے اور ٹرانزیشن کا عمل مقررہ ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے اور تمام اضلاع میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق عوام کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments