رنگپور بگھور نور پور روڈ پر درختوں کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ گیا

رنگپور بگھور نور پور روڈ پر درختوں  کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ گیا

خوشاب(نمائندہ دنیا)رنگپور بگھور نور پور روڈ پر سڑک کے اطراف میں لگے ہوئے کھگل کر بوڑھے درختوں کے باعث اس مصروف ترین روڈ پر حادثات کا خطرہ بڑھ گیا۔

برسوں قبل لگائے گئے ان بوڑھے درختوں کی جڑیں کھوکھلی اور بوسیدہ ہو چکی ہیں آئے روز کوئی نہ کوئی درخت سڑک پر گرا نظر آ تا ہے ، جس کی وجہ سے اس شاہراہ پر ٹریفک کو روان دوان رکھنا ممکن نہیں رہتا، علاقہ کے مکینون نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے والے ان درختو ں کو فی الفور نیلام کر کے ان کی جگہ نئے درخت لگوائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...