چوروہڑہ اور ایک بکرا لے گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا) سلانوالی کے نواح میں مویشی چوری کی دو وارداتیں ہیں نامعلوم چور دو لاکھ روپے مالیت کا قیمتی وہڑہ اور ایک بکرا چوری کر کے لے گئے۔
پولیس نے مقدمات درج کر لیے مویشی چوری کی پہلی واردات بستی رسول آباد کے رہائشی فرخ جاوید ولد اللہ دتہ کہ ہاں ہوئی نامعلوم چور سیم نال بائی پاس روڈ پر درختوں کے سایہ میں بندھے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے قیمتی ساہیوال نسل کے وہڑہ کو چوری کر کے لے گئے دوسری واردات چک نمبر 139 جنوبی کے رہائشی محمد اختر ولد نزیر احمد کے ہاں ہوئی یہاں سے نامعلوم چور ڈیرہ سے 50 ہزار روپے مالیت کا بکرا چوری کر کے لے گئے سلانوالی پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 379 کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments