ایم پی اے امین اللہ کا رورل ہیلتھ سینٹر داؤدخیل کا دورہ

ایم پی اے امین اللہ کا رورل  ہیلتھ سینٹر داؤدخیل کا دورہ

داؤدخیل(نماندہ دنیا)ایم پی اے امین اللہ خان کا رورل ہیلتھ سینٹر داؤدخیل کا دورہ آر ایچ سی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشد خان سے ملاقات کی اور ہسپتال کے بارے میں تفصیلا بات چیت کی ڈاکٹر ارشد خان نے ایم پی اے امین اللہ خان کو بتایا کہ ڈاکٹروں کی کمی ہے۔

گزشتہ روز سی او ہیلتھ نے دو ڈاکٹر رورل ہیلتھ سینٹر کو دیے ہیں رات کے وقت ڈاکٹر کی کمی ہے ادویات ہسپتال میں ہیں جو مریضوں کو فراہم کی جا رہی ہیں ایم پی اے امین اللہ خان نے موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف کو فون کیا اور داؤدخیل رورل ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کا کہا ۔جس پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف نے یقین دہانی کرائی کہ جلد رورل ہیلتھ داؤدخیل میں ڈاکٹر تعینات کر دیاجائے گا۔ ایم پی اے امین اللہ خان نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں شعبہ ہیلتھ مشکلات سے دو چار ہے اور عوام علاج معالجے کو ترس رہے ہیں ۔رورل ہیلتھ سینٹر داؤدخیل ایک لاکھ آبادی کے شہر کے علاوہ مضافاتی علاقہ جات کی بھی لاکھوں آبادی کو سہولیات فراہم کر رہی تھی اور تقریبا روزانہ تین سو سے زائد او پی ڈی ہوتی تھی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...