دیور پر بھابھی کو ڈنڈوں اور اینٹوں سے تشدد کا الزام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھریلو ناچاقی تشدد میں بدل گئی، دیور پر مبینہ طور پر بھابھی کو ڈنڈوں اور اینٹوں سے تشدد کا نشانہ بنانے ، دانت توڑنے اور دو روز تک گھر میں حبسِ بیجا میں رکھنے کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 69 جنوبی کی رہائشی ثناء نذیر کو اسکے دیور عثمان نے مبینہ طور پر سائلہ کو ڈنڈوں اور اینٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کے بازو اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں جبکہ اینٹ لگنے سے ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر تشدد کے بعد خاتون کو دو روز تک گھر میں حبسِ بیجا میں رکھا۔ بعد ازاں خاتون نے موقع ملنے پر اپنے والد کو فون کیا، جنہوں نے آ کر اسے وہاں سے نکالا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments