پیر اعظم شاہ بھیرہ کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر
بھیرہ (نامہ نگار)آستانہ عالیہ محلہ پیر اعظم شاہ بھیرہ کے سالانہ دو روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔
عرس کے دوران محافلِ ذکر و نعت، میلاد شریف، ختمِ قرآن، اجتماعی دعا اور علماء کرام کے خطابات کا اہتمام کیا گیا، جن میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔علماء کرام نے اپنے خطابات میں اولیائے کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے نفرت، انتہا پسندی اور برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔عرس کی آخری نشست کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ صاحبزادہ پیر محمد شکیل شاہ نے کی۔
انہوں نے تمام شرکاء، مہمانانِ گرامی، علماء کرام اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزرگانِ دین کے عرس کا مقصد ان کی تعلیمات کو عام کرنا اور نئی نسل کو دین اسلام کی حقیقی روح سے روشناس کرانا ہے اراکین مرکزی میلاد کمیٹی بھیرہ نے عرس کے کامیاب انعقاد پر سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد شکیل شاہ، پیر وقاص اعظم شاہ، پیر طاہر احمد شاہ، پیر ریحان احمد شاہ اور دیگر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بزرگانِ دین کا فیضان ہمیشہ جاری و ساری رکھے اور ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments