مکان حقیقی مالک کو دینے کے بعد دوبارہ قبضہ کر لیا

مکان حقیقی مالک کو دینے کے بعد دوبارہ قبضہ کر لیا

مکان حقیقی مالک کو دینے کے بعد دوبارہ قبضہ کر لیا مالک مکان کا ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا ساز و سامان اٹھا کر غائب کر دیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا) سلانوالی میں قبضہ گروپ کی کاروائی عدالتی حکم پر بذریعہ بیلف مکان کا قبضہ حقیقی مالکان کو دیئے جانے کے 7 ماہ بعد ہی قبضہ گروپ نے زور زبردستی مکان پر دوبارہ ناجائز قبضہ کر کے مالک مکان کا ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا ساز و سامان اٹھا کر غائب کر دیا سلانوالی پولیس نے مکان کے اصل مالک سید طارق حسین کی درخواست پر خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق بلاک نمبر ایک نزد تاج مسجد کے رہائشی دونوں ٹانگوں سے معذور سید طارق حسین شاہ ولد سید لئیق حسین شاہ مرحوم نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست واگزار کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ محلہ نشاط آباد سلانوالی میں میرا اور میری ہمشیران کے ساتھ مشترکہ مکان برقبہ 2 مرلے 54 مربع فٹ ملکیتی ہے اور یہ مکان پہلے محمد یعقوب ولد محمد شریف کے ناجائز قبضہ میں تھا اس مکان کا قبضہ ہم مالکان نے بعدالت سول جج سرگودھا کے حکم کے تحت بذریعہ عدالتی بیلف 12-11-2025 محمد یعقوب سے واپس لیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...