صحت اور دیگر سہولیات کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائینگے ، عاصم میکن
صحت اور دیگر سہولیات کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائینگے ، عاصم میکن حلقے کے عوام نے جو اعتماد کیا اس کو کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائینگے
شاہ پور (نمائندہ دنیا) حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود اور آمدورفت، صحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے یہ بات پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار محمد عاصم شیر میکن نے قصبہ الہ آباد سے جہان آباد تک چھ کلو میٹر زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے کہی سڑک پر پتھر ڈالنے کیلئے اب سڑک کو کارپٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہیں ہماراسیاست کرنے کا مقصد عوام کی خدمت ہے حلقے کے عوام نے جو اعتماد کیا ہے ہم عوام کے اس اعتماد کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائینگے ،عوام کی خدمات اولین ترجیح ہے عوام کے مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،عوام کی خدمات کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں حلقہ انتخاب میں بلاتفریق رنگ ونسل ترقیاتی کاموں کا جو جال بچھایا گیا ہے ان کو مزید وسیع کرکے علاقے میں عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے حلقے میں سینکڑوں چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبوں اور میگا پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے جن کی تکمیل سے حلقے کا شمار ترقی یافتہ علاقوں میں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments