بھلوال ،دیہات بارشوں کے باعث زیرِ آب آگئے

بھلوال ،دیہات بارشوں کے باعث زیرِ آب آگئے

بھلوال ،دیہات بارشوں کے باعث زیرِ آب آگئے فصلیں اور زرعی اراضی شدید متاثر ،کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا خدشہ

بھلوال (نمائندہ دنیا ) تحصیل بھلوال میں شدید بارشوں کی وجہ سے بھلوال کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر پانی کھڑا ہو گیامتعدد دیہات جن میں دیووال، دھوری، دو چک ابدال۔للیانی اور دیگر متعدد دیہات شدید مون سون بارشوں کے باعث زیرِ آب آ گئے ہیں۔ مسلسل بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث کینو کے باغات، چارے کی فصلیں اور زرعی اراضی شدید متاثر ہوئی ہیں، جس سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں کئی مقامات پر آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے ، جبکہ گھروں کے اطراف پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو اداروں نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کیمپ قائم کر دیے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو اہلکار شہریوں کی مدد، محفوظ مقامات پر منتقلی اور ہنگامی سہولیات کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، نشیبی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...