سیم نالا پر کروڑوں کی لاگت سے بننے والا پل گرنے لگا

سیم نالا پر کروڑوں کی لاگت سے بننے والا پل گرنے لگا

سیم نالا پر کروڑوں کی لاگت سے بننے والا پل گرنے لگا سڑک سے بجلی کے پول ہٹانے کے لئے اربوں روپے کی گرانٹ مختص کی تھی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)پانچ سال قبل سیم نالا پر کروڑوں کی لاگت سے بننے والا پل گرنے لگا ۔نواز شریف نے انتخابات میں کامیابی پر ساہیوال سے سیلانوالی براستہ فاروقہ تیس کلو میٹر سڑک فاروقہ شہر میں سڑک کے دونوں اطراف نالے پلوں اور سڑک سے بجلی کے پول ہٹانے کے لئے اربوں روپے کی گرانٹ مختص کی اور سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا سڑک پر پتھر بچھ چکا تھا اور شاہد خاقان عباسی کے دور میں ہی سڑک پر کام بند ہو گیا بعد ازاں انکی حکومت بھی ختم ہو گئی تحریک انصاف حکومت میں آ گئی دو سال تک شہری سڑک پر پڑے پتھروں پر ہی سفر کرتے رہے اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے غلام علی اصغر لاہڑی سے ہر پروگرام میں سڑک کی تعمیرکا مطالبہ کرتے رہے جس پر سالوں بعد سڑک کو کارپٹ کر دیا گیا اب فاروقہ سیم نالہ پر بننے والا پل گرنے لگا قبل ازیں انگریز دور میں سیلانوالی تک بننے والی سڑک اور یہ پل ایک صدی سے زائد عرصہ اپنی اصلی حالت میں موجود رہا پل اب چند ہی سالوں میں زمین بوس ہونے لگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...