انٹر تحصیل بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026 کا انعقاد
مردوں کے مقابلوں میں بھلوال نے پہلی پوزیشن حاصل کی خواتین کے ٹیم ایونٹ میں سپیریئر کالج نے چیمپئن شپ جیتی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام انٹر تحصیل (مرد و خواتین) بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026 کا انعقاد اسپورٹس جمنازیم سرگودھا میں ہوا۔ جس میں ضلع سرگودھا کی تمام تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور اعلیٰ معیار کے کھیل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔مردوں کے مقابلوں میں تحصیل بھلوال نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تحصیل سرگودھا نے رنر اپ ٹرافی اپنے نام کی۔ خواتین کے ٹیم ایونٹ میں سپیریئر کالج نے چیمپئن شپ جیتی جبکہ ریڈر کالج سرگودھا رنر اپ رہا۔انفرادی مرد سنگلز مقابلوں میں طاہر سلطان چیمپئن اور کاشان رنر اپ قرار پائے ۔ خواتین سنگلز میں عائشہ ممتاز نے پہلی جبکہ ثنا رمضان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مرد ڈبلز میں کاشان اور سلطان نے چیمپئن شپ اپنے نام کی جبکہ طاہر اور معاذ رنر اپ رہے ۔ خواتین ڈبلز میں ثنا اور عائشہ نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ معصومہ اور عائشہ نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments