ڈاکوؤں نے پیزا ڈلیوری بوائے سے نقدی کھانا چھین لیا
ڈاکوؤں نے پیزا ڈلیوری بوائے سے نقدی کھانا چھین لیاگودام سے 15لاکھ کا تیزاب،للیانی میں چار لاکھ روپے کا جہیز کا سامان چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران حمید ٹاؤن کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے پیزا ڈلیوری بوائے سلیم سے گن پوائنٹ پر نقدی ، موبائل اور کھانے پینے کی اشیاء چھین لیں،116جنوبی کے قریب نصیر احمد نامی شخص سے تین نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل اور دیگر اشیاء چھین کر لے گئے ،جبکہ 87جنوبی کے وقاص جبار کے گودام سے 15لاکھ روپے مالیت کا تیزاب،للیانی کے فضل منیر کی ہمشیرہ کا چار لاکھ روپے مالیتی جہیز کا سامان،کوٹمومن کے علی احمد اور محمد حسن،41شمالی کے محمد بوٹا،محمدی کالونی کے عبدالغفارکے گھروں سے قیمتی اشیاء ،نقدی وغیرہ ،چا ہ میانہ کے ریاض احمد کے کریانہ سٹور سے بھاری مالیت کی اشیائے خوردونوش، سیٹلائٹ ٹاؤ کے محمد رمضان کی دوکان سے بھی ساڑھے تی لاکھ روپے مالیت کا سامان ،سردار پور نون سے عمر ان حیدر،للیانی سے محمد حسنین،106جنوبی سے خداداد کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments