ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سوار کی اہلکاروں سے ہاتھا پائی
ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سوار کی اہلکاروں سے ہاتھا پائیسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بغیر اجازت سرکاری عمارت کی ویڈیو بھی بنائی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریفک چالان پر تلخ کلامی مہنگی پڑ گئی، ہیلمنٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سوار نے مبینہ طور پر ٹریفک اہلکاروں سے ہاتھا پائی، دھمکیاں دیں اور سرکاری دفتر کی ویڈیو بنا ڈالی، ایف آئی آر کے مطابق عامر سہیل سکنہ چک نمبر 66 شمالی کو نوری گیٹ چوک پر ہیلمنٹ نہ پہننے پر ٹریفک اہلکاروں نے روکا اور چالان کیا، جبکہ کاغذات نہ ہونے پر موٹرسائیکل ٹریفک بندی دفتر منتقل کر دی گئی۔ الزام ہے کہ عامر سہیل بعد ازاں ٹریفک دفتر پہنچ گیا جہاں اس نے کانسٹیبل حذیفہ اور بندی محرر کے ساتھ مبینہ طور پر تلخ کلامی کرتے ہوئے ہاتھا پائی کی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بغیر اجازت سرکاری عمارت کی ویڈیو بھی بنائی۔ٹریفک وارڈن سید عمران حیدر کی مدعیت میں تھانہ متعلقہ پولیس نے عامر سہیل کے خلاف سرکاری امور میں مداخلت، سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments