جیب تراش 1 لاکھ 7 کی نقدی شناختی کارڈ لے گیا
جیب تراش 1 لاکھ 7 کی نقدی شناختی کارڈ لے گیاچور 1 لاکھ 48 ہزار کے سولر ٹیوب ویل کے پنکھے اور گندم چوری لے اڑے
سلانوالی(نمائندہ دنیا)جیب تراشی کی دو وارداتیں نامعلوم جیب تراش جیب تراشی کر کے 1 لاکھ 7 ہزار روپے کی نقدی شناختی کارڈ سمیت دیگر ضروری دستاویزات لے اڑے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرین کی درخواستوں پر مقدمات درج کر لیے بتایا گیا ہے کہ نواحی قصبہ بڑانہ تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کا رہائشی محمد خان ولد غلام رسول قوم قاضی نے سلانوالی منڈی مویشی میں ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے چار عدد بکرے فروخت کیے اور رقم جیب میں ڈال لی نا معلوم شخص جیب تراشی کر کے نقدی لے اڑا دوسری واردات سلانوالی فاروقہ روڈ پر ایک آٹو پارٹس کی دکان پر ہوئی جہاں پر نامعلوم جیب تراش نے سامان آٹو خریدنے کے لیے آئے ہوئے موضع کالڑے والا تحصیل ساہیوال کے رہائشی شاہ محمود قریشی ولد غلام حیدر قریشی کی جیب سے 7 ہزار روپے کی نقد رقم شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات چوری کر لیں سلانوالی پولیس نے دونوں متاثرہ افراد کی درخواستوں پر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ۔
سلانوالی میں چوری کی 3 وارداتیں نامعلوم چور 1 لاکھ 48 ہزار روپے مالیت کے سولر ٹیوب ویل کے پنکھے سولر کیبل اور گندم چوری کر کے لے گئے پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی چوری کی پہلی واردات نواحی چک نمبر 122 جنوبی کے رہائشی حاجی محمد نوید ولد نور محمد قوم جٹ کے زرعی رقبہ پر ہوئی جہاں سے نامعلوم چور سولر ٹیوب ویلز کے ایک لاکھ روپے مالیت کے پنکھے چوری کر کے لے گئے ۔ چوری کی دوسری واردات چک نمبر 121 شمالی کے رہائشی عاقب پرویز ولد محمد پرویز قوم کاہلو کہ زرعی رقبہ پر ہوئی جہاں سے نامعلوم چور 30 ہزار روپے مالیت کی سولر پلیٹوں کی کیبل چوری کر کے لے گئے چوری کی تیسری واردات محلہ چانن پورہ سلانوالی کے رہائشی محمد شفیق ولد احمد بخش کے گھر پر ہوئی جہاں سے نامعلوم چور 18 ہزار روپے مالیت کی گندم چوری کر کے لے گئے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments