5منشیات فروش گرفتار ،مجموعی طور پر 3 کلو سے زائد چرس برآمد

5منشیات فروش گرفتار ،مجموعی طور  پر 3 کلو سے زائد چرس برآمد

بھلوال (نمائندہ دنیا) بھلوال صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری، منشیات کی سپلائی چین کو توڑتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 3 کلو سے زائد چرس برآمد۔۔۔

 لیع ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ایس ایچ او بھلوال صدر ضیاء الرحمن نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کی چین توڑتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا جن سے مجموعی طور پر 3 کلو 420 گرام چرس برآمد کر لی گئی، گرفتار منشیات فروش عامر سے 1 کلو 160 گرام چرس، علی حمزہ سے 660 گرام، مظہر سے 540 گرام، علی اقدس سے 530 گرام اور قیصر سے 530 گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ، منشیات کے خلاف جاری مہم میں ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ منشیات جیسی لعنت نے ہمارے معاشرے بالخصوص نوجوان نسل کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رکھا ہے ۔ سرگودھا پولیس اس زہر کی سپلائی لائن کاٹنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ ضلع بھر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک یہ بلاامتیاز کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور کسی بھی عنصر کو رعایت نہیں دی جائے گی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...