سرکاری گاڑیوں کے غیر نمونہ نمبر پلیٹس، خزانے کو نقصان

سرکاری گاڑیوں کے غیر نمونہ نمبر پلیٹس، خزانے کو نقصان

متعدد گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سرکاری طور پر مقررہ نمونے کے مطابق نہیں، ٹوکن ٹیکس کئی برسوں سے ادا نہیں کیے گئےمحکمہ ایکسائز نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کرتا ،سرکاری گاڑیوں کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری گاڑیوں کے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ٹوکن ٹیکسوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا، سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں متعدد سرکاری گاڑیاں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتی نظر آنے لگیں، جبکہ حکومتی خزانے کو لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کے ممکنہ ریونیو سے محرومی کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں مختلف سرکاری محکموں کے زیر استعمال متعدد گاڑیوں کی اگرچہ رجسٹریشن موجود ہے ، تاہم بیشتر گاڑیوں پر لگائی گئی نمبر پلیٹس سرکاری طور پر مقررہ نمونے کے مطابق نہیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں سرکاری گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کئی برسوں سے ادا نہیں کیے گئے ، جس سے سرکاری خزانے کو مسلسل مالی نقصان پہنچ رہا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ اور موجودہ پنجاب حکومتیں متعدد بار تمام سرکاری اداروں کو غیر نمونہ نمبر پلیٹس ختم کرنے ، تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل رکھنے اور واجب الادا ٹوکن ٹیکس فوری جمع کرانے کے احکامات جاری کر چکی ہیں، مگر بیشتر محکموں میں ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکادلچسپ امر یہ ہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور نادہندہ گاڑیوں کے خلاف جاری خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران نجی گاڑیوں کے خلاف تو کارروائیاں کی جاتی ہیں، تاہم سرکاری گاڑیوں کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے ، جس پر شفافیت اور قانون کے یکساں نفاذ کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں جبکہ بعض محکمے اب بھی پرانی یا غیر معیاری نمبر پلیٹس استعمال کر رہے ہیں، جبکہ کئی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس برسوں سے واجب الادا ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...