ریلوے اسٹیشنز کے پلیٹ فارم کو وسیع کرنے کی منظوری

ریلوے اسٹیشنز کے پلیٹ فارم کو وسیع کرنے کی منظوری

ریلوے اسٹیشنز کے پلیٹ فارم کو وسیع کرنے کی منظوری پلیٹ فارم پر 13 بوگیوں کی گنجائش ہے جسے 17 بوگیوں تک بڑھایا دیا جائے گا

سلانوالی(نمائندہ دنیا )محکمہ ریلوے اور پنجاب حکومت کے مابین معاہدہ کے تحت سلانوالی ریلوے اسٹیشن اور شاہین آباد ریلوے اسٹیشنز کی رینوویشن اور پلیٹ فارم کو وسیع کرنے کی منظوری دے دی گئی جس کے تحت سلانوالی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم کو وسیع کیا جائے گا اور اب ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر 13 بوگیوں کی گنجائش ہے جسے 17 بوگیوں تک بڑھایا دیا جائے گا سلانوالی والے کراچی ٹریک پر چلنے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس 17 بوگیوں پر مشتمل ہے اور یوں 4 بوگیوں کے مسافروں کو بغیر پلیٹ فارم کے ٹرین سے اترنا اور سوار ہونا پڑتا ہے شاہین آباد ریلوے اسٹیشن کی مکمل رینوویشن کی جائے گی پلیٹ فارم نمبر 1 کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا اور پورے پلیٹ فارم پر خوبصورت ٹف ٹائل لگائی جائیں گی نمبر 2 ریلوے اسٹیشن کی عمارت کی مکمل جدید انداز میں رینوویشن کی جائے گی نمبر 3 مسافروں کے لیے جدید واش رومز بنائے جائیں گے نمبر 4 ریلوے اسٹیشن کے اندر اور باہر جدید لائٹس لگائی جائیں گی اور اسٹیشن کے اعتراف میں اعلان میں گھاس اور پودے لگائے جائیں گے گزشتہ ماہ محکمہ ریلوے اور پنجاب حکومت کے افسران بالا نے سلانوالی اور شاہین آباد ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تھا اور حکومت پنجاب کے نمائندہ اے ڈی سی آر سرگودہا تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...