سرسید ٹاؤن :سیوریج زدہ پانی کا مسئلہ 72 گھنٹوں میں حل

 سرسید ٹاؤن :سیوریج زدہ پانی کا مسئلہ 72 گھنٹوں میں حل

سرسید ٹاؤن :سیوریج زدہ پانی کا مسئلہ 72 گھنٹوں میں حلکمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سرسید ٹاؤن ای بلاک اور ٹاٹا بازار میں سیوریج زدہ واٹر سپلائی کا دیرینہ مسئلہ 72 گھنٹوں کے اندر حل کرا دیا۔ کمشنر کی ہدایت پر واسا نے متاثرہ علاقے کی مین واٹر سپلائی لائن تبدیل کر دی، جس سے تقریباً 20 ہزار رہائشیوں اور کاروباری افراد کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔یاد رہے کہ چار روز قبل کمشنر فیصل آباد نے علاقے کا دورہ کیا تھا، جہاں اہلِ علاقہ نے سیوریج ملا پانی سپلائی ہونے کی شکایت کی۔ اس پر انہوں نے فوری طور پر واسا کی ٹیموں کو متحرک کیا، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے پانی کا تجزیہ بھی کرایا گیا۔ رپورٹ اور معائنے کے بعد واٹر سپلائی لائن تبدیل کر دی گئی، جس سے مسئلہ مکمل طور پر حل ہو گیا۔اہلِ علاقہ نے مسئلے کے فوری حل پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...