حرمین شریفین کی حفاظت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ :عبدالرشید

 حرمین شریفین کی حفاظت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ :عبدالرشید

حرمین شریفین کی حفاظت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ :عبدالرشید جمعیت اہلحدیث پاکستان سعودی عرب کیساتھ کھڑی ہے ، حوثیوں کے حملوں کی مذمت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت اور سعودی عرب کی سلامتی ہر مسلمان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے عراقی حشد الشعبی عوامی رضاکار فورس اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات امتِ مسلمہ کے اتحاد کے خلاف ہیں۔جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ مقصود احمد، قاری احمد حسن ساجد، خالد محمود اعظم آبادی، قاری محمد ارشد، مولانا بہادر علی سیف، قاری بشیر احمد عزیزی، چوہدری حبیب اللہ عطار، مولانا عبدالشکور کاظم، قاری محمد ہاشم رحیم، مولانا اکرام اللہ طور اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ مملکت سعودی عرب خصوصاً حرمین شریفین سے مسلمانوں کا ایمانی اور روحانی تعلق ہے ۔اور ان کی حفاظت ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...