4انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری افسربرطرف کرنیکی سفارش
4انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری افسربرطرف کرنیکی سفارش تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مبینہ غفلت کرنے پر کارروائی کی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مبینہ غفلت اور سرکاری احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی حسین احمد رضا چوہدری نے سخت کارروائی کرتے ہوئے چار انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کر دی، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق انفورسمنٹ آفیسر امتیاز خان، انفورسمنٹ آفیسر محمد دانش، انفورسمنٹ آفیسر محمد شہزاد اور ملک حیدر سلطان کے خلاف انکوائری مکمل ہونے پر ان کی ملازمت ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 18 دسمبر 2025 کو دوران کارروائی سرگودھا کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سابق اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر؍چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا جاوید بن احمد کے ساتھ تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments