بیوٹی سیلون میں گھس کر خاتون سے بدتمیزی، مقدمہ درج

بیوٹی سیلون میں گھس کر خاتون سے بدتمیزی، مقدمہ درج

بیوٹی سیلون میں گھس کر خاتون سے بدتمیزی، مقدمہ درجملزم نے ہاتھا پائی کی،گالیاں دیں اور دیگر خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیوٹی سیلون میں گھس کر خاتون سے مبینہ بدتمیزی، ہنگامہ آرائی اور ہاتھا پائی کرنے والا شخص قانون کی زد میں آگیا،پولیس کے مطابق گزشتہ شام محمد اکرم نامی شخص عشرت فاطمہ کے سیلون میں مبینہ طور پر داخل ہو گیا، جہاں ملزم نے اس کے ساتھ ہاتھا پائی کی، غلیظ گالیاں دیں اور سیلون میں کام کرنے والی دیگر خواتین کے ساتھ بھی مبینہ طور پر نازیبا رویہ اختیار کیا۔اہل علاقہ نے مداخلت کرتے ہوئے ملزم کو سیلون سے باہر نکالا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...