سرکاری دفاتر کی چھتیں ٹپکنے لگیں ،دفاتر میں بارش کا پانی داخل
سرکاری دفاتر کی چھتیں ٹپکنے لگیں ،دفاتر میں بارش کا پانی داخل ریکارڈ اور فرنیچر کو نقصان پہنچا ، ملازمین کو پانی میں بیٹھ کر دفتری امور نمٹانا پڑے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چند گھنٹوں کی بارش نے ایک بار پھر بلدیہ سرگودھا کے مرکزی دفتر اور دیگر مختلف سرکاری دفاتر کی کمزور حالت بے نقاب کر دی، عمارتوں کی چھتیں ٹپکنے کے ساتھ ساتھ دفاتر میں بارش کا پانی داخل ہو گیا، قیمتی سرکاری ریکارڈ اور فرنیچر کو نقصان پہنچا جبکہ ملازمین کو پانی میں بیٹھ کر دفتری امور نمٹانا پڑے جمعہ کے روز ہونے والی بارش کے دوران بلدیہ سرگودھا کے مرکزی دفتر سمیت دیگر مختلف سرکاری دفاتر میں میں پانی جمع ہونے سے معمول کا سرکاری کام متاثر رہا، جبکہ ملازمین کو ریکارڈ محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا پڑے ،ذرائع کے مطابق بیشترعمارتیں گزشتہ کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار ہے ۔ بارش کے ہر سیزن میں چھتوں سے پانی ٹپکنے ، دفاتر میں پانی جمع ہونے اور قیمتی سرکاری ریکارڈ کے خراب ہونے کے خدشات سامنے آتے رہے ہیں، مگر مسئلے کا مستقل حل نہیں نکالا جا سکاملازمین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر عمارتیں اپنی مدت پوری کر چکی ہے اور ان کی مرمت پر بار بار اخراجات کرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments