شہر کی بیشتر شاہراہیں، چوک اور گلیاں سٹریٹ لائٹ سے محروم

شہر کی بیشتر شاہراہیں، چوک اور گلیاں سٹریٹ لائٹ سے محروم

شہر کی بیشتر شاہراہیں، چوک اور گلیاں سٹریٹ لائٹ سے محروم حادثات اور جرائم کے خدشات کے باوجود مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل نہ ہو سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گزشتہ کئی برسوں کے دوران اسٹریٹ لائٹس کی مد میں کروڑوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، مگر شہر کی بیشتر شاہراہیں، چوک اور گلیاں آج بھی اندھیرے میں ڈوبی رہتی ہیں۔ شہریوں کی مسلسل شکایات، بڑھتے حادثات اور جرائم کے خدشات کے باوجود مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل نہ ہو سکا،جس پر غوروغوص کے بعد میونسپل کارپوریشن نے اسٹریٹ لائٹس کی بروقت مرمت، مؤثر نگرانی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تھرڈ پارٹی سروس مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس سے ایک بار پھر یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ شاید اس بار شہر کو دیرینہ مسئلے سے نجات مل سکے ،ذرائع کے مطابق برسوں سے جاری اس مسئلے پر متعدد منصوبے ، دعوے اور اخراجات شہریوں کو ریلیف نہ دے سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...