رشتہ دار 20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاتون سمیت چار رشتہ دار 20 سالہ لڑکی کواغوا کر کے لے گئے ،پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر درج کیا گیا۔
جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 28 جولائی کی رات اہل خانہ گھر میں موجود تھے ، تاہم صبح بیدار ہونے پر ان کی 20 سالہ بیٹی (ع)گھر سے غائب تھی،تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ ہمسایہ عامر شہزاد بھی اسی رات سے اپنے گھر پر موجود نہیں، تنویر، مسماۃ مصطفی ، عامر شہزاد اور شہناز جو کہ رشتہ دار اور ہمسائے ہیں نے باہمی مشاورت سے اس کی بیٹی کو اغوا کیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments