دکان فروخت کرنے کے نام پر لاکھوں روپے کا مبینہ فراڈ

دکان فروخت کرنے کے نام پر لاکھوں روپے کا مبینہ فراڈ

دکان فروخت کرنے کے نام پر لاکھوں روپے کا مبینہ فراڈ ملزم نے ادائیگی کے لیے جعلی چیک دیا اور روپوش ہو گیا، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دکان فروخت کرنے کے نام پر لاکھوں روپے کا مبینہ فراڈ سامنے آ گیا، نواحی اسلام کالونی کے رہائشی مقصود احمد نے پولیس کو بتایا کہ جاوید اختر نے اسکے بیٹے حماد مقصود جو یونیورسٹی آف سرگودھا کا طالب علم ہے اور آن لائن ٹیچنگ و ملبوسات کی آن لائن فروخت کا کاروبار کرتا ہے ، کو اپنی دکان فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 25 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے ۔دکان منتقل نہ کیے جانے پر رقم واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو ملزم نے ادائیگی کے لیے جعلی چیک دیا اور روپوش ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...