شہر اور گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ جاری

شہر اور گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ گزشتہ 18 گھنٹوں کے دوران جمعہ کی صبح بارش کا دوسرا سپیل برسا، جس کے بعد شہر میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ایک بار پھر زیر آب آ گئے جبکہ متعدد شاہراہوں اور گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ا،بارش کے باعث اہم سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی، جبکہ کئی مقامات پر موٹر سائیکل سوار پھسل کر گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...