تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

موٹر سائیکل سوار نالے میں جا گرا اور ڈمپر کا ٹائر اس کے اوپر سے گزر گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لکسیان ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا،ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر ٹرک سرگودھا سے سیال موڑ کی جانب جا رہا تھا کہ اس نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سڑک کنارے نالے میں جا گرا اور ڈمپر کا ٹائر اس کے اوپر سے گزر گیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیامتوفی کی شناخت 35 سالہ مرتضیٰ ولد یوسف سکنہ چنگڑاں والا، لالیاں، ضلع چنیوٹ کے نام سے ہوئی ہے ، جو سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار گیاریسکیو اہلکاروں نے کرین کی مدد سے ڈمپر کو ہٹایا، لاش کو نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا اور پولیس کی درخواست پر نعش آر ایچ سی مڈھ رانجھا منتقل کر دی۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...