صلابت خان نامی ٹریول ایجنٹس نے سعودی عرب بھجوانے کے لیے دھوکہ دیا ، مرسلین خان
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے نواحی علاقہ کمر مشانی سے تعلق رکھنے والے نوجوان مرسلین خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صلابت خان نامی ٹریول ایجنٹس نے سعودی عرب بھجوانے کے لیے ہمارے نو ساتھیوں کے گروپ سمیت دیگر افراد کو دھوکہ دیا ہے ہمیں سعودی عرب لے جایا گیا۔
ہمیں بتایا گیا کہ وہاں پر ڈرائیونگ کا کام کرنا ہے جب ہم وہاں پہنچ گئے پاکستان میں ہم سے جانے سے پہلے باقاعدہ معاہدہ کیا گیا تھا جس کے تمام ثبوت موجود ہیں وہاں لے جا کر آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کی بجائے 14 گھنٹے کام لیا گیا اور طے شدہ معاوضہ بھی نہیں دیا گیا پھر ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا اور ایک نیا معاہدہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معاہدے کی تحریر کا پتہ نہیں چلا ہمارے ساتھ فراڈ کیا گیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments