تحصیل ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس طبی سہولیات اور ہسپتال کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ
بھلوال (نمائندہ دنیا ) تحصیل ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس اول ہسپتال میں منعقد ہوا، جس میں ہیلتھ کمیٹی کے اراکین اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال راجہ تیمور حسن، چوہدری محمد اکرم ارائیں، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر فہیم شہزاد، محمد فیصل ورک، ، محمد مقبول سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی کمی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ہسپتال کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی کمی کو جلد از جلد پورا کرنے کے لیے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔بعد ازاں ایم ایس راجہ تیمور حسن نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments