اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے آفس میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے  آفس میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

شاہ پور صدر (نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر نے 5 اگست 2026ء کو اپنے آفس عاقل شاہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں،ماحولیاتی آلودگی اور درجہ حرارت میں اضافے جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کو بھی اپنی قومی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھے تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔چوہدری اجمل منیر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور عوام کے تعاون کے بغیر اس مقصد کا حصول ممکن نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...