یومِ شہداء کے موقع پر پٹرولنگ پوسٹ پر تقریب شہداء کوخراجِ عقیدت پیش
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)یومِ شہداء کے موقع پر احمد سلیم شہید پیٹرولنگ پوسٹ پر پروقار تقریب، پولیس شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش۔ یومِ شہداء کے موقع پر احمد سلیم شہید پیٹرولنگ پوسٹ پر ایک پروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں پولیس کے عظیم شہداء، بالخصوص محمد عرفان شہید سمیت دیگر شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات، شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مقررین نے اپنے خطابات میں پولیس شہداء کی بے مثال جرأت، فرض شناسی اور وطن و عوام کے تحفظ کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments