5اگست کشمیری تاریخ کا سیاہ ترین دن ،ملک شہادت اعوان
اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ کہ 5اگست کشمیری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس روز بھارت نے مذموم غیر آئینی اور یکطرفہ اقدام کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارا، انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ پانچ اگست کے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور انہیں ان کا جائز حق دلوانے میں کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتی ہیں ۔مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لیے پرعزم ہے اور کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments