سابق صوبائی وزیر ملک محمدآصف بھا کی مریم نواز سے ملاقات
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمدآصف بھا نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران حلقہ پی پی 83کے رکن پنجاب اسمبلی سردارا ظفر عباس بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ضلع خوشاب کے مکینوں کے مسائل اور مشکلا ت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ،دونوں اراکین پنجاب اسمبلی نے ضلع خوشاب کو ماحول دوست جدید الیکٹرک بسیں فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ پنجاب کے اس پسماندہ ترین ضلع کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں ضلع خوشاب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب سمیت ملک بھرمیں ترقی کا سفر کا جاری رکھا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments