کار سوار افراد دوشیزہ کو زبردستی گاڑی سے اتار کر لے گئے

کار سوار افراد دوشیزہ کو زبردستی  گاڑی سے اتار کر لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موضع ہجن میں دن دیہاڑے تین نامعلوم کار سوار افراد دوشیزہ کو زبردستی گاڑی سے اتار کر اغوا کرکے لے گئے کوٹلہ وطنی کے اسد عباس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ہمشیرہ صائمہ اور کزن ضیاء اﷲ کے ہمراہ منڈی بہاؤالدین جا رہا تھا۔

 کہ ہجن مین بازار کے قریب نہر کے کنارے گاڑی روک کر وہ پانی لینے گیا جبکہ کزن بھی واش روم کے لیے چلا گیا، اس دوران ایک کار آ کر رکی جس میں سوار تین نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گاڑی کا دروازہ کھول کر اس کی ہمشیرہ کو زبردستی باہر نکالا اور اپنی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...