یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ریلیاں ،بھارت کیخلاف نعرے
طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت ایک منٹ کی خاموشی ،ریلی ڈی پی او چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی ، شرکا کے نعرے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور کشمیری عوام پر جاری مظالم کے خلاف یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی قیادت میں ریلی، سیمینار اور شجرکاری کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم، اے ڈی سی میونسپل سروسز محمد عاطف، انتظامی افسران، سرکاری ملازمین، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا۔ بعد ازاں آرٹس کونسل کمپلیکس سے کمشنر حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو ڈی پی او چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء پاکستانی اور کشمیری پرچم، بینرز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔
شدید گرمی کے باوجود شرکاء نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور سرگودھا کی فضاء \"کشمیر بنے گا پاکستان\" اور بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھی،بعد ازاں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے سیمینار میں شرکت کی جہاں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز، تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے تحریکِ آزادی کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور سرگودھا زون کے زیر اہتمام ایک بھرپور کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments