عطائیت کاروبار کے پیچھے چھپے نیٹ ورک تک پہنچنے کی تیاریاں ،مرحلہ وار کارروائی ہوگی

عطائیت کاروبار کے پیچھے  چھپے نیٹ ورک  تک  پہنچنے کی تیاریاں ،مرحلہ وار  کارروائی  ہوگی

اپنے نام غیر قانونی کلینکس کو دینے والے ڈاکٹرزکیخلاف کارروائی کا فیصلہ ، ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع سے مشتبہ کلینکس اور ان سے وابستہ ڈاکٹروں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں عطائیت کے کاروبار کے پیچھے چھپے بااثر نیٹ ورک تک پہنچنے کی تیاریاں،پنجاب ہیلتھ کیٔر کمیشن نے مبینہ طور پر ماہانہ معاوضے کے عوض اپنے نام اور رجسٹریشن غیر قانونی کلینکس کو دینے والے ڈاکٹرزکے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں متعدد غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی کلینکس معروف اسپیشلسٹ اور ماہر ڈاکٹروں کے نام استعمال کر رہے ہیں، جبکہ بعض ڈاکٹر مبینہ طور پر ماہانہ معاوضہ وصول کرکے اپنے نام، ڈگری اور رجسٹریشن کو ان کلینکس پر آویزاں رکھنے کی اجازت دیتے ہیں، حالانکہ وہ خود وہاں موجود نہیں ہوتے اور نہ ہی مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔ اس طرز عمل سے نہ صرف مریض دھوکے کا شکار ہوتے ہیں بلکہ عطائی افراد بھی ماہر ڈاکٹر کے نام کی آڑ میں علاج جاری رکھتے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع سے مشتبہ کلینکس اور ان سے وابستہ ڈاکٹروں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے ، جس کی بنیاد پر مرحلہ وار انسپکشن، چھاپوں اور قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ کارروائی کے دوران موقع پر ڈاکٹر کی موجودگی، رجسٹریشن، لائسنس، ریکارڈ اور دیگر قانونی تقاضوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...