بارشوں سے فصلوں کے نقصانات کے ازلہ کیلئے رپورٹ طلب
بارشوں سے فصلوں کے نقصانات کے ازلہ کیلئے رپورٹ طلب حکومت کی جانب سے محکموں کی گرانٹس میں کٹ لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ہونے والی شدید بارشوں سے ہونے والے فصلوں باغات اور جانوروں سڑکات کے ہونے والے نقصانات کے ازلہ کیلئے رپورٹ طلب کر لی رائع کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے دیگر نقصانات کے ساتھ سڑکات اور بنیادی انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوئی ہیں ،جن کی بحالی کے لیے خطیر فنڈ درکار ہے ،اگر چہ اس حوالے سے ابھی تک باضابطہ طور پر تخمینہ جات کا اندازہ نہیں لگ سکا، جس میں سیلابی صورتحال کے بعد لگ بھگ ایک ماہ لگ سکتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے محکموں کی گرانٹس میں کٹ لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ،جس پر متعلقہ محکموں میں بے چینی پائی جا رہی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments