نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر گھر میں خودکشی کر لی

 نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر گھر میں خودکشی کر لی

نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر گھر میں خودکشی کر لی نوجوان کی خودکشی کے محرکات اور پس منظر کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ،پولیس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے علاقے کارپوریشن ٹاؤن میں 17 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر گھر میں خودکشی کر لی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، تاہم اہل خانہ نوجوان جس کا نام ابراہیم بتایا جاتا ہے کی لاش کو پھندے سے اتار چکے تھے ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیاواقعے کی اطلاع پر فیکٹری ایریا پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی خودکشی کے محرکات اور پس منظر کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...